تحفظِ ماحول

اپنے آغاز وجود سے ہی اینگرو نے تسلیم کیا ہے کہ کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مثبت تعلقات کسی بھی ادارے کی طویل المعیاد کامیابی کے ضامن ہیں۔ ہم اپنے تعلقات کی بنیاد اعتماد اور برابر ی سے شرکت پر رکھتے ہیں اور اس طرح اینگرو اور اس کے پارٹنرز کے لیے تحفظ ماحول جو معنی رکھتا ہے اس کی روح کو تسخیر کرلیتے ہیں

آج اینگرو ایک کامیاب اور بااصول کمپنی ہے جو اعلیٰ اخلاقی معیار اور کمیونٹی کو با اختیار بنانے کا پورا لحاظ رکھتی ہے ۔ ہم ماحول پر اپنے اثرات کو نرم کرنے، اپنی افرادی قوت کے لیے قابل عمل مواقع فراہم کرنے، کام کرنے کے زیادہ مستعد طریقے وضع کرنے اور سماجی طور پر ذمہ دارانہ معاملات میں پہل کرنے کے لیے متواتر کام کرتے ہیں۔ اینگرو میں ہم اپنی کامیابیو ں کے ثمر میں اپنے پارٹنرز، اسٹیک ہولڈرز اور انسانی سرمائے کو برابر شریک کرنے پر یقین رکھتے ہیں

اینگروکا سوسائٹی اور قومی تانے بانے سے اپنے عہد و پیمان پر ہمیشہ یقین رہا ہے ۔ ہماری مختلف النوع کاروباری مہم جوئیوں کی جڑیں ، کے مقاصد اور سماجی ذمہ داری کے احساس میں ہیں ۔ جب کمیونٹی ڈویلٖپمنٹکارپوریٹ سٹیزن شپکا موضوع خاص غور وفکر کے لیے مینجمنٹ کے سامنے آتا ہے تو اینگرو ارد گرد کے ماحول میں مثبت تبدیلی لانے کے اپنے بھر پور تجربے کی بنا پر اپنے آپ کو افضل محسوس کرتا ہے

ایک نامور کارپوریٹ ادارے کے طور پر اپنی سماجی ذمہ داریوں کا بہتر طور پر احساس کرنے کے لیے ہماری کوششوں میں ایک مخیر کارپوریشن کی حیثیت سے اقدامات ، اس مقصد کے لیے وسیع پیمانے پر وقف کی گئی کوششوں کا محض ایک پہلو ہیں۔ ہم بطور شہری اپنی کارکردگی اور تحفظ ماحول کے لیے پہل کے سلسلے میں اپنی کارکردگی کو ڈاٹا پوائنٹس اور میٹرکس پر مبنی اعدادوشمار ، اقدامات اور حاصل کردہ ترقی کی بنا پر اجاگر کرتے ہیں

WordPress Lightbox Plugin