ہماری کمپنی

اینگرو فرٹیلائرز لمیٹڈ، کیمیائی کھاد کی صنعت میں ایک معروف نام کا حامل، اینگرو کارپوریشن کا ایک ذیلی ادارہ ہے ۔ اسٹاک مارکیٹ کے علامتی نام سے اس کا کاروبار ہوتا ہے ۔ اینگرو جس کا پیداوار اور مارکیٹنگ کا ڈھانچہ پورے پاکستان میں ا ی فرٹ میں پھیلا ہوا ہے کاشت کاروں کی مقامی ضروریات اور طلب کے بہترین پہلو کو پیش نظر رکھتے ہوئے نمایاں برانڈز بناتا ہے ۔ اینگرو ، فاسفیٹ کی مصنوعات کا نمایاں درآمد کنندہ اور فروخت کار بھی ہے جو فاسفیٹ کھادوں کے طور پر پاکستان بھر میں وسیع پیمانے پر فراہم کی جاتی ہیں

مارکیٹنگ کو فروغ دینے کی ہماری وسیع و عریض سرگرمیوں اور کھاد کی ہماری اوّلین و ثانوی مصنوعات کی مسلسل کشش نے فروخت کے آغاز سے ہی اُن کی فروخت کو یقینی بنادیاہے ۔ اینگرو کو اپنے کھاد کے بااعتماد برانڈز اور کسانوں کی تعلیم وتربیت کے نتیجے میں پاکستان بھر میں اپنے وفادار گاہکوں پر مشتمل بنیاد میسر ہونے کا فیض حاصل ہے

اینگرو فرٹیلائرز لمیٹڈ اپنی اصل کمپنی اینگرو کیمیکلز لمیٹڈ سے کھاد وغیرہ کے معاملات کے عدم انضمام کے فیصلے کے نتیجے میں جون 2009 میں وجود میں آیا۔ کاروبار میں مسلسل توسیع اور تنوع کے باعث اینگرو کیمیکلز کو اپنے آپریشنز اور مینجمنٹ کو نئے سرے سے تشکیل دینے کی ضرورت محسوس ہوئی ۔نگرانی کے معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اینگرو کیمکلز کو اینگرو کارپوریشن کے نام سے ایک ہولڈنگ کمپنی میں تبدیل کردیاگیا اور اس کے کھاد کے کاروبار کا ، ایک نوتشکیل شدہ ذیلی ادارے اینگرو فرٹیلائرز لمیٹڈ کی صورت میں عدم انضمام کردیاگیا

اینگرو کا ڈھرکی میں واقع کھاد تیار کرنے کا کارخانہ مسلسل پھیلاؤ کے تجربے سے گزر رہا ہے. اس تناظر میں انتہائی نزاکت کی حامل کھاد کی صنعت کی جداگانہ حرکیات، ایک علیحدہ کاروباری ادارے اور انداز فکر کا تقاضا کرتی تھیں جو اس مقصد کے لیے وقف ہو ۔ کھاد کے معاملات کے عدم انضمام کی سندھ ہائی کورٹ نے 9دسمبر 2009کو منظوری دے دی جس کے نتیجے میں یہ یکم جنوری 2010ء سے موثر العمل ہوگیا

اپنی مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو بڑے پیمانے پر بہتر بنانے کے نتیجے میں اینگرو فرٹیلائرز لمیٹڈ ملک میں یوریا تیار کرنے والا رہنما صنعت کاربننے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ ای وی ای این ایک سے جس نے نومبر 2010 میں پیداوار اعشاریہ تین کا آغاز کیا ، اینگرو کی یوریا کی پیداوار میں غیر معمولی توسیع ہوئی ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں یوریا کی درآمد پر انحصار ختم ہوجائے گا ۔ جس کے نتیجے میں نہ صرف ملک میں یوریا کی دستیابی کی ایک وسیع مقامی بنیاد میسر آجائے گی بلکہ زر مبادلہ کی کثیر بچت سے قومی خزانے کو بھی فائدہ پہنچے گا

اینگرو ایک توانا کمپنی ہے جس کا نصب العین پاکستان بھر میں ہزاروں کاشتکاروں کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور ان کے طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ اپنی روایت کو برقرار رکھنے اور اپنے وفادار صارفین کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کی جانے والی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اینگرو نے اپنے لیے ایک منفرد مقام حاصل کرلیا ہے

WordPress Lightbox Plugin